Wednesday, September 11, 2013


جمال قریشی صاحب ہمارے سابق امام صلٰوت ، ساتھی اورمیری بھتیجی کے سسر تھے۔وہ کل صبح مورخہ 10 ستمبر 2013، 7:30 پہ اپنے گھر میں فوت ہو گئے ۔ان کی بیماری کا سبب ان کے جگر کی خرابی تھی جو تین چار ماہ پہلے ظاہر کی ھوئی تھی۔ پہلے میں ، میری بیگم میری چچا زاد بہن اور میرے دوست طاہر حسین جمال صاحب کے گھر تعزیت کے لئے گئے پھر صلٰوت المیت پڑھی امامت جمال صاحب کے بیٹے راشد نے کی اور قبرستان چلے گئے۔ قبرستان میں تدفین کے بعد حافظ خالد عزیز نے تقریر کی۔ بعد ازاں میں برادر خورد ڈاکٹر انجم کی گاڑی میں اپنے منجھلے بیٹے عمر کو لے کر گھر آ گیا۔۔ اللہ تعالٰی جمال صاحب رحمت اللہ علیہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔آمین

No comments:

Post a Comment